بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ ہارون آباد روڈ پر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان ڈرائیور کی محمد عدیل کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔