سہیل آفریدی نے ’رہائی تحریک‘ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے سب تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ہیں، میں اس ساڑھے 4 کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت صرف میں واحد وزیراعلیٰ ہوں جو ووٹ کے ذریعے آیا ہوں، میری اپنے لیڈر کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جب آپ کے منتخب وزیراعلی کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے اور راستے بند کئے جائیں تو ہمارے پاس کونسا آپشن پچتا ہے، ایک وزیر اعلی کےلئے اڈیالہ جیل کے دروازے نہیں کھلے جا رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ قومی میڈیا پر ایک وزیراعلیٰ کو کچرا اٹھائے لائیو دکھا کیا جاتا ہے، یہی میڈیا ہمارا کچرا دکھاتے ہیں نہ ہی ہماری لاشیں دکھائی جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم پر چوروں اور ڈاکوؤں پر کو مسلط کیا جاتا ہے تو پھر ہمارے پاس کونسا راستہ بچتا ہے، میں نے کہا تھا کہ میں احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، آج بھی اسی بات پر قائم ہوں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، ہم ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، اِس وقت معاملہ الیکشن یا کسی حلقے کا نہیں بلکہ لیڈر کی زندگی اور صحت کا ہے، رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ممبر شپ مکمل کرکے تمام ممبر سے اسی جگہ حلف لیا جائےگا، نوجوان آگاہ رہے خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ختم کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں