ارتھ آور: پنجاب میں ایک گھنٹے کیلئے ”لائٹس آف“ مہم چلانے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) ارتھ آور کے سلسلہ میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ایک گھنٹے کیلئے ”لائٹس آف“ مہم چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ آور 2026 میں شرکت کی توثیق کر دی، ارتھ آور 28 مارچ کو رات 8:30 سے 9:30 بجے تک منایا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ آفس بھی ارتھ آور مہم میں بھرپور شرکت کرے گا۔
حکومت کی جانب سے عوام کو بھی لائٹس آف مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے، سیکرٹری ماحولیات کو ارتھ آور مہم کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب مہم کی نگرانی کریں گی۔
ارتھ آور مہم عالمی تنظیم WWF پاکستان کے تعاون سے جاری ہے، حکومت پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔