ایران کے اسرائیل پر مزید میزائلوں سے حملے، 11 افراد زخمی

تل ابیب: (دنیا نیوز) مرکزی اسرائیل میں بیت شیمش کے قریب واقع گاؤں اشتاول پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق اس سے قبل زخمیوں کی تعداد پانچ بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اس میں اضافہ ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ میزائل براہ راست آبادی پر آکر گرا جس سے ایک بڑا گڑھا بن گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ کے ایک افسر کے مطابق یہ ایرانی میزائل کا براہ راست حملہ تھا جس میں کئی رہائشی مکانات متاثر ہوئے جبکہ فوجی ترجمان نے بھی حملے کی جگہ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاندانی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں