کامونکے میں ٹرین کے انجن کے سامنے نامعلوم شخص نے خودکشی کرلی

کامونکے:(دنیا نیوز) گوجرانوالہ سے لاہور جانے والے ٹرین کے انجن کے سامنے نامعلوم شخص نے خودکشی کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص نے پہلے ریلوے ٹریک عبور کیا اور پھر لوکوموٹیو کے سامنے کھڑے ہو کر خود کو ٹرین کے سامنے ڈال دیا۔

لوکوموٹیو ڈرائیور نے بتایا کہ شخص نے ٹریک عبور کرنے کے بعد اچانک ٹرین کے انجن کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، جس سے بروقت بریک لگانے کے باوجود حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب پاکستان ریلویز حکام نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی وجوہات جاننے  کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں