موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں: گورنر پنجاب

فیصل آباد:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر یہاں آیا ہوں، اللہ کا پاکستان پر بڑا انعام ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک اتنی عزت نہیں ملی، پوری قیادت مبارک باد کی مستحکم ہے ، موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج کا دن بہت بڑا دن ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کا پاکستان کے کردار کی وجہ سے یہ جنگ خاتمہ کی طرف جائے گی، جنگ کے بد معاشی حالات بہتر ہوگی، سعودیہ میں اللہ کا کعبہ ہے۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ سعودیہ حکمرانوں کے خلاف ایسی زبان پر پوری مسلمان امہ کو مذمت کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں