موج مستی اور چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے 21 روز بھی آج دوبارہ کھلیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) موج مستی اور چھٹیاں ختم، آج سے پڑھائی ہوگی،تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں فزیکل حاضری کے ساتھ بحال ہوگئیں، سکولوں کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے، صبح 8:45 پر آغاز ہوگا اور چھٹی 1:30 بجے ہوگی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دے دی، مراسلہ ارسال کر دیا، 10 مارچ سے کفایت شعاری مہم کو دیکھتے ہوئے کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں