پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا کراچی کنگز کو 198 رنز کا ہدف

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 10ویں میچ میں راولپنڈیز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ راولپنڈیز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، شاداب خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں