آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 30 اپریل 2026 کو ہو گی، ڈرافٹ انتخابی فہرستوں میں نئے اندراج کا عمل 24 مارچ سے 7 اپریل تک جاری رہے گا۔
نادرا 10 اپریل تک ابتدائی انتخابی فہرستیں فراہم کرے گا، ابتدائی ووٹر لسٹیں 13 اپریل کو عوامی معائنے کے لیے جاری کی جائیں گی۔
شہری 13 سے 17 اپریل تک اندراج، درستگی اور اعتراضات جمع کرا سکیں گے، درخواستوں پر سماعت 17 سے 20 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔
فیصلے 21 اپریل تک رجسٹریشن آفیسرز کو منتقل کیے جائیں گے، تمام ترامیم کے بعد حتمی انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو جاری ہوں گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فہرستوں کو مکمل اپ ڈیٹ کر کے شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔