فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا، پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جزیرہ قیشم کے جنوبی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک دشمن لڑاکا طیارہ ان کے دفاعی نظام کی زد میں آ گیا۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ طیارہ کس ملک کا تھا، نشانہ بننے کے بعد طیارہ جزیرہ ہنگام اور جزیرہ قیشم کے درمیان خلیج میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں