ایران کا امریکا، اسرائیل کو بھرپور جواب، میزائل، ڈرون برسا دیئے، درجنوں فوجی ہلاک

تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران کا امریکا اور اسرائیل کو بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون برسا دیئے، درجنوں امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ایران نے صنعتی و عسکری اہداف پر حملے کئے، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں درجنوں مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، بنکرز بھی متاثر ہوئے، ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

ایران نے ابوظہبی میں امریکی سٹیل انڈسٹریز، بحرین میں امریکی ایلومینیم انڈسٹریز، ٹیک کمپنی، اسرائیلی اسلحہ ساز ادارہ رافیل اور منامہ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے اردن کے ازرق ایئر بیس پر امریکی طیاروں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، یمنی تنظیم انصار اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیا، بغداد ایئر پورٹ کے کمپلیکس میں موجود امریکی سفارتی اور لاجسٹکس مرکز پر ڈرون حملے کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں