اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے 40 ارکان شہید، اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری رہیں۔
صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹے میں حزب اللہ کے چالیس ارکان کو شہید کرنے اور اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، ضلع نباتیہ میں حملے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں مزید ستائیس افراد شہید، ایک سو پانچ زخمی ہوئے۔
لبنان میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار 345 تک پہنچ گئی، شہدا میں 125 بچے اور 91 خواتین شامل ہیں، اب تک 4 ہزار 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائیاں کیں، اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور عمارت میں مقیم فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا جبکہ گلیلی میں تباہی ہوگئی۔