امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے، 2 عسکری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شدت آگئی، دو عسکری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
تہران میں ایک صدی پرانے طبی تحقیقاتی ادارے پر حملہ کیا، عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تہران کو کرج سے ملانے والا اہم پل تباہ کر دیا جس کے باعث دو افراد شہید ہوگئے۔
خوزستان صوبے میں متعدد حملے کئے گئے، جنگ کے آغاز سے اب تک دو ہزار چھہتر افراد شہید ہوگئے، چھبیس ہزار پانچ سو زخمی ہوئے، ہلال احمر کے مطابق ایک لاکھ تیرہ ہزار شہری املاک کو نقصان ہوا، نوے ہزار گھر اور سات سو ساٹھ تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔
ایرانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی حملے کرتے ہوئے شیراز میں دو امریکی ڈرون تباہ کر دیئے۔