ایران کا دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایرانی بحریہ نے بحرین میں ایک امریکی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی حکام کے اس بیان کے بعد خطے میں اہم ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے تحفظ کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔