مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی 39 پروازیں منسوخ
لاہور: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے آج بھی 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
گزشتہ 5 ہفتوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی سے آج جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، ملتان سے دوحہ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
علاوہ ازیں کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں علاوہ زیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے آج کی تمام 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔