پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 34 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 201 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6868 خواتین جبکہ 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں تاہم ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10665، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11114 اور غیر قانونی مقیم 12206 غیر ملکی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں