بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ تک طویل ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے لئے بانی پی ٹی آئی کو سیل سے کانفرنس روم میں لایا گیا تھا، بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی سے ملاقات کرانے کے احکامات دیئے تھے، القادر کیس میں سلمان صفدر نے بانی سے مشاورت کیلئے عدالت سے ملاقات کی استدعا کی تھی۔
بانی کے خلاف القادر کیس کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے مرکزی اپیلوں پر دلائل کیلئے بانی سے مشاورت کی استدعا کی تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بغیر میڈیا سے گفتگو کے واپس روانہ ہو گئے۔