ٹرمپ کا ایران کی عسکری مدد کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی عسکری مدد کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والے تمام ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ ٹیرف امریکا کو فروخت ہونے والی ہر قسم کی اشیاء پر یہ لاگو ہوگا، یہ ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، کوئی رعایت یا استثنا نہیں ہوگا۔