پاکستان کو عالمی امن کیلئے آگے بڑھتے دیکھ کر فخر ہے: شاہین شاہ آفریدی

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی امن کی عظیم تر بھلائی کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر فخر ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بات چیت اور استحکام پر زور دیتے ہوئے دیکھنا واقعی حوصلہ افزا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ انسانیت کی جیت ہوتی ہے، پاکستان امید، اتحاد اور دیرپا امن کی راہ ہموار کر رہا ہے، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں