یونان میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر یکم جنوری 2027 سے پابندی عائد کر دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بچوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی، نیند کے مسائل اور سوشل میڈیا کی لت جیسے مسائل کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام آسٹریلیا کی جانب سے دسمبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جبکہ یونان نے یورپی یونین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے پورے بلاک میں مشترکہ نظام متعارف کرایا جائے۔

حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ اور انہیں ڈیجیٹل دنیا کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں