سانس کے انفیکشن کے باعث لیڈی گاگا کا مونٹریال کنسرٹ منسوخ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ کو کنسرٹ سے چند روز قبل ہی بیماری کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔

لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کنسرٹ کی منسوخی پر معذرت بھی کی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس فیصلے پر افسردہ ہیں لیکن صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے مکمل آرام نہایت اہم ہے۔

تاحال لیڈی گاگا کی مکمل صحت یابی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت سامنے نہیں آیا، تاہم مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں