مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے شروع کر دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے شروع کردیں گے۔

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات پر ٹرمپ نے کہا مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں؟ اگلے 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔

امریکی جریدے نیو یارک پوسٹ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کو یہ احساس نہیں کہ ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں، ایران کے پاس آبی گزر گاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی بھتہ خوری کے سوا کوئی کارڈ نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، ایرانی جنگ سے زیادہ فیک نیوز اور پبلک ریلیشنز کے استعمال میں ماہر ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں