جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شہر کا مکمل کنٹرول چند دنوں میں حاصل کر لیا جائے گا، صیہونی فوج نے ایک ہفتے میں 100 سے زائد حزب اللہ اہلکار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا مکے مطابق اسرائیلی 98 ویں ڈویژن نے بنت جبیل کا گھیرا مکمل کر کے زمینی حملہ شروع کر دیا، اسرائیلی فورسز نے شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے، کمک کا راستہ کاٹ دیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے راکٹ اور ڈرون حملوں کے ذریعے بھرپور مزاحمت جاری ہے، بنت جبیل اسرائیل سرحد سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لبنان کا اہم سٹریٹجک شہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں