برطانوی وزیراعظم نے آبنائے ہرمز کھولنے کو خوش آئند قرار دے دیا

پیرس: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم نے آبنائے ہرمز کھولنے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے فرانس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی مشن کی قیادت کریں گے، کثیرالقومی مشن کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا تحفظ ہوگا، یہ مشن پرامن اور دفاعی نوعیت کا ہوگا۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد دی جائے گی، سٹارمر نے دیگر ممالک کو بھی مشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک درجن ممالک پہلے ہی اس مشن میں وسائل فراہم کرنے کا عہد کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں