پی ایس ایل 11 ، لاہور قلندرز کا مقابلہ آج راولپنڈیز سے ہوگا
کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 میں آج لاہور قلندرز اور راولپنڈیز آمنے سامنے آئیں گی۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ راولپنڈیز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
واضح رہے لاہور قلندر کا پوائنٹس ٹیبل پر ساتواں جبکہ راولپنڈیز کا آخری نمبر ہے۔