وینس کا طیارہ پاکستان کی جانب گامزن، کوئی بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے خود ملوں گا: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کیلئے وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات ہورہے ہیں کوئی کھیل نہیں ہورہا، اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات بھی کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایران میں صحیح ڈیل کر رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 اپریل کو اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پا گئی ہے، جو امریکی وقت کے مطابق منگل کی شام ختم ہونے جا رہی ہے۔ یہ وقت ایران میں بدھ کی صبح کے برابر بنتا ہے۔