معرکۂ حق میں پاک فوج نے بہادری کی نئی مثال قائم کی، کیپٹن حذیفہ غاز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) کیپٹن حذیفہ غازی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارے لیے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور پاکستانی سپاہی وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ کون جیتا اور کون ہارا، ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی فوج کو شکست دے کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت دیا۔
کیپٹن حذیفہ غازی نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کے لیے پہلے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ عددی برتری کے باوجود دشمن کو میدان جنگ میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ فتح صرف تعداد سے نہیں بلکہ اللہ کی مدد اور جذبۂ ایمانی سے حاصل ہوتی ہے۔