ایران: ہسپتال پر حملے کے دوران بچوں کی جانیں بچانے والی نرس قومی ہیرو قرار

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں خاتم الانبیا ہسپتال پر حملے کے دوران نوزائیدہ بچوں کی جانیں بچانے والی نرس ندا سلیمی کو قومی ہیرو قرار دے دیا گیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ندا سلیمی کو ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں نظر آنے والا یہ عمل ایران کے عوام کی قربانیوں کی صرف ایک معمولی جھلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے والے تمام افراد قابلِ ستائش ہیں، جبکہ ندا سلیمی نے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر انسانیت اور ملک کی خدمت کی مثال قائم کی۔

صدر پزشکیان نے نوجوانوں اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت ہر اُس فرد کو سراہا جو مشکل وقت میں ڈٹا رہا۔

یہ واقعہ ایران میں حب الوطنی، جرات اور انسانی ہمدردی کی ایک مضبوط مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں