پنجاب کے دیہاتوں میں صفائی کے ساتھ گیس کی فراہمی کا میگا منصوبہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے دیہاتوں میں صفائی کے ساتھ گیس کی فراہمی کا میگا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
پنجاب کے ماڈل دیہاتوں میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ہو گی، تین ارب کی لاگت سے 25 ماڈل دیہاتوں میں بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے۔
پنجاب کے دیہاتوں میں پہلی بار گوبر کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے، بائیو گیس پلانٹس کے لیے درکار گوبر کے استعمال سے دیہاتوں میں گندگی کا خاتمہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا
بائیو گیس پلانٹس سے تیار کردہ گیس کمپریس کر کے سلنڈرز میں فروخت کی جائیگی، گیس کی فروخت کے لیے ماڈل دیہاتوں میں سیل پوائنٹس کا قیام ہوگا۔
گیس سلنڈرز کی گھروں تک ڈلیوری بھی کی جائیگی، ویلیج آرگنائزیشن کمیٹی سلنڈرز کی فروخت و سیل پوائنٹس چلائے گی۔