پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین آج آمنے سامنے آئیں گی
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے آئیں گی۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نقیادت شاداب خان جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی کپتانی مارنس لبوشین کریں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا چوتھا نمبر ہے، پلی آف میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیمز کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔