پی سی بی کا کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بعد قومی کھلاڑیوں کے مرحلہ وار فٹنس ٹیسٹ لیئے جائیں گے، دستیاب قومی کھلاڑیوں کو فٹنس دیکھانے کے لئے امتحان سے گزرنا ہوگا جبکہ نتائج کی بنیاد پرتمام فارمیٹس کیلئے ٹریننگ پلان مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فٹنس ٹیسٹ کےدوران کھلاڑیوں کو خصوصی فیلڈنگ سیشنزمیں حصہ لینا ہوگا، فیلڈنگ کی بہتری کیلئے ٹاسکس دئیےجائیں گے جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتربنانے کیلئےجدید ٹریننگ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔