قومی کرکٹڑ نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹڑ نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے۔
نسیم شاہ میچ میں صرف 2 اوورز ہی کروا سکےجس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
اس حوالے سے راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے، میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔
دوسری جانب بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کے لیے این او سی ختم کر یا گیا ہے جس کے بعد مستفیض باقی میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ ناہید رانا بھی واپس لوٹ چکے ہیں۔