مسلمانوں کیخلاف تعصب عروج پر، پہلگام فالس فلیگ کے مذموم مقاصد بے نقاب

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف تعصب عروج پر، پہلگام فالس فلیگ کے مذموم مقاصد بے نقاب ہوگئے۔

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا تھا، مودی سرکار نے سیکورٹی ناکامی چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو جبری بے دخل کر کے انکے گھروں کو مسمار کیا۔

معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ مقبوضہ کشمیرکی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے مقامی کشمیریوں کودہشتگرد قرار دے کر انکے گھروں کو مسمار کیا، تاہم مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کر کے ریاستی درندگی کا ثبوت دیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے پہلگام ڈرامے کا مقصد پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی مسلمانوں کو اپنی نفرت کی بھینٹ چڑھانا تھا، تاہم پہلگام فالس فلیگ نے مودی سرکار کی کشمیر پالیسی میں ریاستی طاقت، دباؤ اور آبادیاتی توازن بدلنے کی کوششوں سے متعلق سنگین خدشات کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں، ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج کشمیری عوام میں خوف و ہراس اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کرکے علاقے پر قابض ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں