گوجرانوالہ میں ماں اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، سفاک ملزم نے اجرتی قاتل سے بیوی اور بیٹی کو قتل کروایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر ملزم مصطفیٰ نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں اجرتی قاتل یاسر سے ڈیل کی تھی، پولیس نے 12 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم یاسر چھت سے جنگلا کاٹ کر اندر داخل ہوا، ملزم نے تیز دھار آلے سے ندا اور اس کی بیٹی درعدن کا گلہ کاٹ کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مصطفیٰ اور اس کی بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول تھا، ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں