پاکستانی جہاز کا معاملہ: وفاقی وزیر بحری امور نے صومالین سفیر کو خط لکھ دیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی آئل ٹینکر کے معاملہ پر وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے خط یںجہاز’آنر 25‘ پر موجود پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لئے مدد کی درخواست کی۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستانی بحری عملے کی سلامتی پر گہری تشویش ہے، پاکستانی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

صومالی وزارت خارجہ نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جہاز اور عملے سے متعلق پیشرفت سے پاکستان کو فوری آگاہ کیا جائے گا۔

صومالی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں اور جہازسےمتعلق معلومات قومی سلامتی اداروں کو دے دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں