اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور یو این سیکرٹری جنرل کے درمیان گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور رابطوں پر تفصیلی گفتگو کی، اقوام متحدہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یو این سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، اقوام متحدہ نے پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں