بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف کی ملاقات ہوئی۔

گورنر نورمت تورسونوف کے ہمراہ ازبکستان کے نووئی ریجن کے ڈپٹی گورنر البیک غفاروف نے بھی ملاقات کی۔

ازبکستان کے وفد میں پاکستان میں ازبک سفیر علی شیر توختائیف اور سیکنڈ سیکرٹری روشن جومانوف بھی شامل تھے۔

بلاول بھٹو زرداری اورازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف کے درمیان علاقائی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں معدنیات اور توانائی کےمنصوبوں میں تعاون اور شراکت داری کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے والی تجارتی راہداری کی خطے کی ترقی کے لئے اہم ہے۔

گورنرنورمت تورسونوف نے کہا کہ پاکستان دوست ملک ہے، باہمی تعاون کے مواقعوں میں اضافے سے خطے کو فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں