انجری سے واپس آیا مشکل وقت تھا محنت کی اور پی ایس ایل ٹارگٹ تھا: حنین شاہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دینے کے بعد حنین شاہ نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے چھ سات ماہ بہت محنت کی ہے انجری سے واپس آیا مشکل وقت تھا محنت کی اور پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میں جیت کی راہ میں اہم کردار ادا کرنے والے حنین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یقین تھا کہ اپنے پلان پر عمل کروں گا اللہ نے عزت دی ہے میرا کمال نہیں تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حنین شاہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے یہی میں نے بھی کیا۔

فاسٹ بولر حنین شاہ نے بتایا کہ 6 رنز بچانے کے لئے زیادہ گفتگو نہیں کی اللہ پر یقین تھا 6 یارکرز کاٹارگٹ تھا اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی اور کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ بولنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں یہی میں نے بھی کیا۔

پنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حنین شاہ نے کہا کہ نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کراوڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ہمیشہ کراوڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔

حنین شاہ نے کہا کہ فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سارے میچ ونر ہیں ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں