جوہری ہتھیار ترک کرکے آبنائے ہرمز کھولیں، جرمن وزیر خارجہ کا ایران سے مطالبہ

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور جاری تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جرمن وزیر خارجہ نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے دستبردار ہونا چاہیے اور فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا چاہیے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرمنی اور امریکا اتحادی ہونے کے ناطے ایک ہی مقصد رکھتے ہیں، اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، اور سفارتی راستہ ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں