پیرکو ریاضی نہم کا پرچہ: وزیر تعلیم پنجاب نے بوٹی مافیا کیخلاف سکواڈ بنا دیا

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بوٹی مافیا سمیت تمام عناصر کو خبردار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر کو ریاضی نہم کے پرچے کی سرپرائز مانیٹرنگ کے لئے جنوبی پنجاب میں 10 خفیہ ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں خفیہ سکواڈ پہنچ چکا ہے اُن میں راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر ودیگر شامل ہیں، جو ممکنہ طور پر کل کسی بھی ضلع کا سرپرائز دورہ کر سکتا ہوں۔

رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ مافیا خبردار رہےاور امتحانی سنٹرز سے دور رہے، طلباء کسی کی باتوں میں مت آئیں، اپنے پرچے سے دھیان مت ہٹائیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپر دینے والے طلباء کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، مافیا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ پکڑے جانے پر طلباء اور دیگر عناصر اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے،امتحانات کی شفافیت اولین ترجیح، کسی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں