آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،تین میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز)آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے لیے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی،پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔
واضح رہے یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی، آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا۔
یاد رہے آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے۔