امیر مقام کی صوبائی و ضلعی عہدیداران کو معرکہ حق کی کامیابی پر بھرپور جشن منانے کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی و ضلعی عہدیداران کو معرکہ حق کی کامیابی پر بھرپور جشن منانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کےصدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی وضلعی عہداران کوہدایت کی ہے کہ 9 اور 10 مئی کو اپنے اپنے اضلاع میں معرکہ حق میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کے موقع پر قومی جوش و جذبے کیساتھ بھرپور جشن منایا جائے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تمام کارکنان اس موقع پر پاکستان کے قومی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کریں تاکہ اس کامیابی اور عظیم فتح کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کارکنان نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور پارٹی کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں