فرانسیسی صدر کا یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں پر تحفظات کا اظہار
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے یو اے ای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسعود پزشکیان سے جہازوں پر بلاجواز حملوں پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تمام فریقین کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنی چاہئے۔
میکرون نے بتایا کہ ایرانی صدر کو برطانیہ اور فرانس کی تجویز کردہ کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش کی۔
صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا بھی خواہاں ہوں۔