سعودیہ کا پڑوسی ممالک سے کشیدگی میں کمی، سوڈان کی خود مختاری کا احترام کرنے کا مطالبہ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے خرطوم ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سوڈان کی وحدت، اس کے قانونی اداروں کے تحفظ، برادر سوڈانی عوام کے مفادات اور وہاں کی سلامتی و استحکام کی دعوت دینے سے متعلق اپنے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہری مقامات اور اہم تنصیبات کو تنازع سے دور رکھنا نہایت ضروری ہے، اسی تناظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکیں اور 11 مئی2023 کو طے شدہ جدہ اعلامیے کے تحت کئے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان وعدوں کا احترام کریں جن میں شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا عہد کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے سوڈان کے پڑوسی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کریں اور اپنی سرزمین کو ان حملوں کے لیے بطور مرکز استعمال ہونے سے روکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں