قومی بیٹر بابر اعظم کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانےپر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینےکافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں