پاکستان ویمنز کا زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان ویمنز نے زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے 9وکٹوں سے فتح حاصل کرلی، زمبابوے ویمنز نے پہلے کھیل کر 9وکٹوں پر 222 رنز بنائے یوں قومی ٹیم کو 223 رنز کا ہدف ملا۔

دوسری جانب پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں مطلوبہ رنز 32ویں اوور میں پورے کر لیے، قومی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ 106 اور صدف شمس نے 90رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں بیٹر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں