معرکہ حق کی مناسبت سے چین اور برازیل میں بھی خصوصی تقاریب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق کی مناسبت سے چین اور برازیل میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق نے خطے میں امن، استحکام اور قومی خودمختاری کیلئے جدوجہد کی ایک روشن مثال قائم کی۔

تقریب میں معرکۂ حق کی عظیم فتح کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

دوسری جانب معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر برازیل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں بھی تقریب ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں سے دور مگر دل سے قریب ہیں، جہاں بھی ہوں پاکستان ہماری پہچان ہے۔

دنیا بھر میں معرکۂ حق کی تقریبات اوورسیز پاکستانیوں کے جذبۂ حب الوطنی اورافواجِ پاکستان سے وابستگی کا مظہر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں