ڈھاکا ٹیسٹ: قومی ٹیم 386 رنز پر ڈھیر، بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 7 رنز بنالیے
ڈھاکا: (دنیا نیوز) ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کو پاکستان پر 27 رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ بنگلادیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے۔
پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اذان اویس 103،عبداللہ فضل 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 59 ،سلمان آغا 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، امام الحق45، شاہین آفریدی13، شان مسعود 9 رنز بناسکے۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 234 رنز کا خسارہ باقی تھا۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے 301 اور 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا لیکن 413 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں کپتان نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مومن الحق 91، مشفیق الرحمان 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 33، تسکین احمد نے 28 اور تیج الاسلام نے 17 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔