فائیو جی کی مرحلہ وار کامیابی، ایپل کمپنی نے آئی فونز پر 'پَیچ' دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فائیو جی کی مرحلہ وار کامیابی، ایپل کمپنی نے آئی فونز پر پیچ دے دیا۔

ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق آج فون 12 پرو میکس سے اوپر تمام ماڈلز پر فائیو جی کی سہولت موجود ہو گی۔

آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین زونگ اور جاز کی فائیو جی سروس استعمال کر سکیں گے۔

پاکستان میں فائیو جی ایکو سسٹم کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، فائیو جی فعال ہونے سے صارفین کو تیز انٹرنیٹ اور بہتر ڈیجیٹل تجربہ میسر ہوگا۔

آئی فون پر فائیو جی فعال ہونے سے سٹریمنگ، گیمنگ اور بزنس سروسز میں بہتری متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں