پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 153 رنز سے ہرا دیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دیدی۔

238 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3، سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2، 2 جبکہ رامین شمیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر کی دھواں دھار سنچری اور عالیہ ریاض کی جارحانہ اننگز نے مہمان ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے، جس کے باعث زمبابوے کو سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے لیے 11.85 کی اوسط سے 238 رنز بنانے ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے محض 47 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عالیہ ریاض نے 48، گل فیروزہ نے 37 جبکہ کپتان فاطمہ ثناء نے 21 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے نومویلو سبانڈا نے 2، مشیل ماؤنگا اور پریشس مرانگے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں